Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب آرڈیننس میں وزیراعظم نےدوستوں کواین آراودیا

Now Reading:

نیب آرڈیننس میں وزیراعظم نےدوستوں کواین آراودیا

رہنما مسلم لیگ ن پرویزرشید نے کہاہے کہ نیب آرڈیننس میں وزیراعظم عمران خان نےدوستوں کواین آراودیاہے، ایک تقری کے دوران وزیراعظم نے خودکہا کہ نیب آرڈیننس ان کے دوستوں کیلئے خوشخبری ہے۔

لاہور میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ نیب آرڈیننس کے تحت وزیراعظم نے دوستوں کواستثنیٰ دیا اور انہوں اپنےمنہ سے کہاہےکہ اس میں ان کے دوست باہر ہیں۔ آرڈیننس نے اداروں کاوقار داو پر لگا دیاہے۔

پرویز رشید کا کہناتھا کہ آج لگاجیسےایف آئی اے میں کسی دہشتگردکی آمدہے، ایف آئی اے کاجوکام ہے وہ اس سےنہیں لیاجارہا،حنیف عباسی اور رانا ثناءاللہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

پرویز رشید کامزید کہناتھا کہ ایف آئی اے کوسیاسی انتقام کیلئےاستعمال کیاجارہاہے۔ اس دوران انہوں نے حکومتی حکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سیاست میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس سیاستدانوں کے لئے کتنا فائدہ مند؟

Advertisement

صحافی کے نواز شریف کی صحت سے متعلق سوال پر پرویز رشید کاکہناتھا کہ سابق وزیراعظم کودعاوں کی سخت ضرورت ہے۔

وزیراعظم نےمیڈیااسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیااسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔ جس میں نیب آرڈیننس سے متعلق حکومتی بیانیے سے آگاہ کیاجائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے ‏اجلاس میں موجودہ سیاسی اورمعاشی صورتحال پربات چیت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ‏نیب آرڈیننس پرحکومتی بیانیےسےبھی آگاہ کیاجائےگا جبکہ اس دوران قانونی ٹیم اورحکومتی رہنمابھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر