Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا آزادی مارچ، اقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ داران کو خصوصی مراسلے ارسال

Now Reading:

پی ٹی آئی کا آزادی مارچ، اقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ داران کو خصوصی مراسلے ارسال
فیٹف اجلاس میں پاکستان کی کامیابی

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں حکومتی تشدد کا شکار بننے والے ارکان کے متعلق اقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ داران کو خصوصی مراسلے ارسال کردیا گئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی نے مراسلے کے ہمراہ حقیقی آزادی مارچ کے دوران سیاسی سرگرمی، پرامن اجتماع، آزادی اظہار، نقل و حمل کی آزادی، چادر اور چار دیواری کی پامالی اور بدترین جسمانی تشدد کے شواہد بھی بجھوا دیئے۔

اسکے علاوہ زائد المعیاد زہریلی آنسو گیس کے پرامن شہریوں پر استعمال کی تفصیلات بھی انسانی حقوق کے ذمہ داران کو بجھوا دی گئی۔

خطوط انسانی حققوق کی سابق وفاقی وزیر اور کور کمیٹی کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاریں کی جانب سے بجھوائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مران خان کی حکومت کو ہٹانے کی سازش کے بعد پاکستان ایک سیاسی بحران کا شکار ہوا، اس سازش پر عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

Advertisement

شیریں مزاری نے بتایا کہ جمہوریت کی بحالی اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کی تحریک کے تحت عمران خان کی جماعت نے ملک بھر میں بڑے جلسے منعقد کئے، جلسوں کی ملک گیر لہر میں عمران خان نے حقیقی آزادی کیلئے پاکستان کے عوام کو وفاقی دارالحکومت کی جانب آذادی مارچ کی دعوت دی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھرمیں تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کے گھروں میں رات گئے چھاپے مار کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، کارکنان اور قائدین کی عدم گرفتاری کی صورت میں اہلخانہ خصوصاً خواتین کو دھمکایا گیا اور ہراساں کیا گیا۔

انہوں نے درخواست کی ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان و قائدین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوراً بند کرنے سمیت کارکنان و قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ  میڈیا پر قدغنوں کا سلسلہ روکا جائے اور راستوں کی بندش اور بزورِ جبر پرامن احتجاج کے حق سے محرومی کا سلسلہ بند کروایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر