Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی انتقام میں عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا

Now Reading:

سیاسی انتقام میں عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا
سیاسی انتقام

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام اور حسد میں عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا اپنے حالیہ بیان میں کہناہے کہ سیاسی انتقام اور حسد میں وزیراعظم عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کیخلاف انکوائری روکنے کیلے نیب ترمیمی آرڈیننس لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے ‎سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی اس کی ضرورت ہے، ن لیگ کی قیادت اور ہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوگئی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ‎نیب قانون میں ترمیم سے ہمارا موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے

Advertisement

لیگی مرکزی رہنما نے کہا کہ ‎ملک میں کاروبار، سرمایہ کاری اور صنعتیں بند ہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کی معیشت، کاروبار، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے، جب تک وہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی، ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کر دیا، بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر