
قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل نہیں کرا رہے، اتحاد کی پیش کش کرنا جمہوری طریقہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں وزارتیں دینے کی آفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اتحادی ان سے ناراض ہیں۔
ایم کیو ایم نے بلاول بھٹو کی پیشکش کو ٹھکرا دیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کسی سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کیسے چلا جاسکتا ہے؟
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جتنے وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا، علی زیدی کچرا صاف کرنے آئے تھے، وہ بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں چل سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں چار ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں وزارتیں دینے کی آفر کی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کی خاطر جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں ہیں، ہم انہیں سندھ میں دینے کو تیار ہیں۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیا تھا کہ ایم کیو ایم تحریکِ انصاف سے اپنا اتحاد توڑے اور عمران خان کی حکومت کو گرا دے، ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔
دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا اپنے حالیہ بیان میں کہناہے کہ سیاسی انتقام اور حسد میں وزیراعظم عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کیخلاف انکوائری روکنے کیلے نیب ترمیمی آرڈیننس لایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News