Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی شہزادے کا تصاویر کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام

Now Reading:

برطانوی شہزادے کا تصاویر کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام
prince wiliam and kate medlton leave for uk

برطانوی شہزادے ولیم نے سال نو کے آغاز پر اپنے دورہ چترال کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر کے دنیا کو ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔

اسی تصویر کو سوشل میڈیا پر جاری کرکے شہزادہ ولیم نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زمین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں لیکن انسان اپنی توانائی اور رہنمائی سے مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ارتھ شاٹ پرائز لانچ کیا جس میں ہر سال 5 افراد کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

شہزادہ ولیم کے مطابق 10 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کے 50 حل تلاش کریں گے۔ یہ ایوارڈ 2021 سے 2030 تک دنیا کے مختلف شہروں میں دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا جس میں وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے ملے تھے۔

Advertisement

دورے کے دوران شاہی جوڑے نے شمالی علاقہ جات اور لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر