Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا 2020 میں پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کا عزم  

Now Reading:

وزیراعظم کا 2020 میں پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے کا عزم  
ترلائی شیلٹر

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو ایک فلاحی مملکت بنانے کے لئے نئے سال میں اہم اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران معیشت مستحکم ہوئی ہے اور اب تمام اقتصادی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران سیاحت اور تعمیری شعبوں کو خصوصی اہمیت دی جائیگی جس سے معیشت کو فروغ حاصل ہو گا۔

عمران خان نے  یہ بھی کہا کہ اب حکومت ملک میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں لنگر شروع ہو گا جبکہ ضرورت مندوں کے لئے صحت بیمہ کارڈز اور پناہ گاہیں کھولی جا چکی ہیں۔

Advertisement

ہمارا ٹارگٹ پاکستان کا سسٹم ٹھیک کر کے میرٹ کو لانا ہے، وزیراعظم

عمران خان  کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز میں ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائے گی اور انصاف کارڈز متعارف کرائے گی۔

عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کی تعمیر کے اپنے ویژن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران انسانیت، قانون کی حکمرانی اور تعلیم پر توجہ دی جائیگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور تحقیق کو تعلیمی نظام میں مناسب اہمیت دی جانی چاہئے تاکہ موجودہ جدید دور میں حقیقی ترقی حاصل کی جا سکے۔

اس موقع پر عمران خان نے میرٹ پر عملدرآمد اور اداروں کے استحکام کے ذریعے نظام کو درست کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں درپیش مالی رکاوٹیں عارضی ہیں، پچھلا سال بڑا مشکل سال تھا ہماری عوام کو مشکل وقت سے گزرنا پڑا لیکن اب معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور ہم ملک کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، 2020 ترقی اور خوشحالی کا سال ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر