
ڈالر
انٹربینک میں ڈالر کاروباری ہفتے کے پہلے دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج ٹریڈ کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.65 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 204 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تاہم اب 1 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 203 روپے 86 پیسے پر بند ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 204 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/T39dvLv98n pic.twitter.com/rVQMdAIsoX
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) June 13, 2022
واضح رہے کہ جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 75پیسے سستا ہوکر200 روپے77پیسے پر بند ہوا تھا، اس طرح 2 دن کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 2 روپے7 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 460 پوائنٹس گرا ہے جس کے بعد یہ41 ہزار 554 کی سطح پر موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News