حکومت نےٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019 جاری کردیا

حکومت کی جانب سے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019 جاری کردیا ہے ۔
حکومت کی جانب سےفنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پرعمل درآمدکےلیےٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2019 جاری کردیا ہے ۔
میڈیابریفنگ کے دوران ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کے تحت 10 ہزار ڈالرز تک کیش بیرون ملک لے جانے کا فیصلہ برقرار ہے تاہم اس سے زائد کیش بیرون ملک لے جانے پر کرنسی ضبط کر لی جائے گی اور جرمانہ ہو گا۔
ترمیمی آرڈیننس کے مطابق 10ہزار ایک سے 20 ہزار ڈالرز اضافی کیش کی صورت میں کرنسی ضبط اور اس رقم سے دُگنا جرمانہ کیا جائے گا۔
ایف بی آرحکام نےبتایا کہ 20 ہزار ایک سے 50 ہزار ڈالرز تک بیرون ملک لے جانے پر رقم ضبط، تین گنا جرمانہ اور دو سال تک قید ہو گی جب کہ 50 ہزار سے ایک لاکھ ڈالرز بیرون ملک لے جانے پر 7 سال تک قید اور چار گنا جرمانہ ہو گا۔
نیب ترمیمی آرڈیننس کا نوٹیفکیشن جاری
ایک لاکھ سےزائد اور 2 لاکھ ڈالرز کیش پر رقم ضبطی، 10 سال قید اور پانچ گنا جرمانہ ہوگاجب کہ 2 لاکھ ڈالر ز تک کرنسی کی ضبطی کے ساتھ ساتھ 10گنا جرمانہ اور 14 سال تک سزا بھی ہوگی۔
آرڈیننس کے تحت 15 تولہ سے زائد سونا یا جیولری یا اس کےمساوی چاندی اورپلاٹینم باہرلےجانےپر پابندی ہوگی، اس صورت میں جیولری اور سونا بھی ضبط کرلیا جائے گا اور جرمانے سمیت ایک سے 14 سال تک سزا ہو سکے گی۔
آرڈیننس کےتحت ایف بی آرمیں ڈائریکٹوریٹ آف لااینڈپراسیکیوشن کاقیام عمل میں لایاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News