Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقربا پروری زندہ باد!!! کنگ خان کے بیٹے آریان کو بھی فلم مل گئی

Now Reading:

اقربا پروری زندہ باد!!! کنگ خان کے بیٹے آریان کو بھی فلم مل گئی
Shahrukh Aryan

بولی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مبینہ طور پر معروف ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے اپنی ایکشن فلم میں سائن کرلیا ہے۔

فلمی نقاد عمیر سندھو کے مطابق آریان خان ایکشن فلم “مسالہ” میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ بطور ہیرو باقاعدہ اداکاری کریں گے یا فلم میں ان کا صرف کوئی کیمیو ہوگا۔

ساتھ ہی یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہو گی۔

خیال رہے کہ کرن نے اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے فالوورز کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کی تھی۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ایکشن فلم کی شوٹنگ 2023 میں شروع کریں گے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ، ” میں اپنی ایکشن فلم کی شوٹنگ اپریل 2023 میں شروع کروں گا۔ آپ کی دعاؤں اور محبتوں کی ضرورت ہے۔”

Advertisement

کرن بطور ہدایت کار چھ سال بعد عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کے زریعے واپسی کر رہے ہیں۔

ان کی آخری فلم ‘اے دل ہے مشکل’ تھی جس میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے اداکاری کی تھی۔

Advertisement

دریں اثنا، مئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے آریان خان کو ڈرگ آن کروز کیس میں کلین چٹ دے دی تھی۔

انہیں 3 اکتوبر 2021 کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب NCB کی ایک ٹیم نے کورڈیلیا کروز جہاز پر منشیات کی مبینہ پارٹی کا پردہ فاش کیا جو 2 اکتوبر کو بیچ سمندر میں گوا جا رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر