Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرینہ کپور نے بیٹے کی یوگا کرتے تصویر شیئر کردی

Now Reading:

کرینہ کپور نے بیٹے کی یوگا کرتے تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے اپنے بیٹے کی یوگا کی تصویرشئیر کر دی۔

اداکارہ کرینہ کپور نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے جہانگیر کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے نواب کو یوگا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرینہ کپور نے انسٹا گرام پرپوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں یوگا کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

کرینہ نے تصویر کے کیپشن میں یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’توازن زندگی اور یوگا بہت ضروری ہے۔ عالمی یوم یوگا مبارک ہو، میرے جے بابا‘۔

Advertisement

عالمی یوم یوگا کے موقع پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ننھے نواب کے ساتھ اس کی نینی بھی موجود ہے۔

سفید شرٹ اور سبز شارٹس میں ملبوس جہانگیر علی خان تصویر میں اپنے دونوں ہاتھ رنگین میٹ، جس پر جانوروں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں، یوگا کی پوزیشن میں رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کرینہ کپور نے عالمی یوم یوگا کے موقع پر سیف علی خان اور بڑے بیٹے تیمور کی ایک ساتھ یوگا کرتے تصویر شیئر کی تھی۔

کرینہ کپور نے بیٹے جے کی یوگا کرتے تصویر شیئر کردیں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر