پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران حکومت سے سیکیورٹی کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا گیاہے۔
خط میں پارٹی قیادت نے سی سی پی او لاہور سے عمران خان کے لیے سہہ پہر چارسے رات دس بجے تک سیکیورٹی کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کل لاہور میں چار مقامات پر اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
عمران خان لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں حلقہ پی پی 168، 167، 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔
پارٹی کی جانب سے عمران خان کے دورہ لاہور کا حتمی شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ سابق وزیراعظم ریلی کی صورت میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم چلائیں گے ۔
عمران خان پی پی 168 میں آشیانہ روڈ پر عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد دوسرا خطاب پی پی 158 گلبرگ میں حالی روڈ پر کریں گے۔
بعدازاں پی پی 170 میں ابوبکر چوک واپڈا ٹاؤن میں تیسرا خطاب کریں گے اور چوتھا خطاب پی پی 167 میں عمر چوک پر کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
