Advertisement
Advertisement
Advertisement

ننکانہ واقعہ،مرکزی ملزم پولیس کی حراست میں  

Now Reading:

ننکانہ واقعہ،مرکزی ملزم پولیس کی حراست میں  
ننکانہ

ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان چوک میں احتجاج کی قیادت کرنے والا مرکزی ملزم عمران چشتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے رات گئے ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان چوک میں احتجاج کی قیادت کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا، جس نے اپنے عمل پر شر مندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم عمران نے ذاتی لڑائی کو مذہبی رنگ دے کر اشتعال انگیز تقریریں کیں، ملزم نے اشعال انگیز تقریریں سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیں تھیں۔

 مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تصور منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں توہین مذہب، دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے ملزم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ  واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ نمبر 6/2020درج کرلیاگیا،جس میں توہین مذہب اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ ننکانہ صاحب پہنچے جہاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،اس   واقعے کو عالمی میڈیا میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

Advertisement

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم مودی کی آر ایس ایس کے وژن کا حصہ ہے

اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت اور بھائی چارے کے دشمنوں نے گھناؤنی سازش کی ہے،وزیرِ اعظم عمران خان اور ہماری ہمدردیاں سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہیں، واقعے کے تمام کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں ننکانہ صاحب واقعے کے با رے میں کہا کہ ننکانہ صاحب واقعہ میرے وژن کے خلاف ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قابلِ مذمت ننکانہ واقعے اور بھارت میں جاری اقلیتوں پر حملے میں فرق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر