Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

Now Reading:

پی ٹی آئی کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی
پی ٹی آئی

احتجاجی ریلیاں

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف 2 جولائی کو ہونے والے احتجاجی جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے  2 جولائی کے پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی کیخلاف تاریخی احتجاجی جلسے کی تیاریوں کے متعلق مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت جلسہ انتظامی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی جلسہ گاہ، مرکزی سٹیج کی تیاری اور خواتین و میڈیا انکلیوژرز کے نقشوں کی منظوری دی گئی۔

داخلی و خارجی راستوں، ہنگامی اخراج اور فوری طبی امداد کے منصوبے سمیت جلسہ گاہ کے جامع سیکیورٹی پلان کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں احتجاجی جلسے کے پارکنگ پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ جڑواں شہروں میں بھرپور اشتہاری مہم کے حوالے سے معاملات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر