Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی پالیسیوں کی وجہ سے علاقائی امن کو خطرات ہے، وزیراعظم

Now Reading:

بھارتی پالیسیوں کی وجہ سے علاقائی امن کو خطرات ہے، وزیراعظم
بھارتی پالیسیوں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی آر ایس ایس کے نظریے پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے علاقائی امن کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں ورجینیا یونیورسٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی فسطائی پالیسیوں سے خود بھارتی عوام کی شناخت خطرہ میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتی ہے اور انہیں ملک کا مساوی شہری تصور کرتی ہے۔

ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی بھرپور کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور معاشی اشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے۔

عمران خان نے  مقبوضہ کشمیر میں150 سے زائد دنوں سے کرفیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مظالم نے بھارتی حکومت کے جمہوریت کے دعوئوں کو بے نقاب کر دیاہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے مزید  کہا کہ حکومت یکساں نظام تعلیم متعارف کرانے کیلئے کوششیں کررہی ہے تاکہ موجودہ نظام تعلیم سے پیدا ہونے والی سماجی تفریق مٹائی جاسکے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے  کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق میں  قرار داد کے 71ویں سال کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہر سال 5 جنوری کو ہم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،اس دن آزادانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کاعہد کیاگیا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ دن عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو  کشمیریوں سے کیا وعدہ یاد دلاتا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول تک پاکستان کشمیری عوام  کی اخلاقی ،سیاسی ، سفارتی  مدد جاری رہے گی۔

عمران خان  نے  یہ بھی کہا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کی حالیہ لہرمودی حکومت کا آرایس ایس ایس نظریہ ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی اوراقلیتوں پرتشدد ہندووتوا نظریہ کامظہرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر