Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا زہرا مبینہ اغوا کیس؛ تفتیشی افسرکی تبدیلی کی استدعا مسترد 

Now Reading:

دعا زہرا مبینہ اغوا کیس؛ تفتیشی افسرکی تبدیلی کی استدعا مسترد 
دعا زہرا کیس

فائل

کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسرکی تبدیلی سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اگرکیس کا چالان منظورہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے۔

عدالت نے کہا کہ دعا زہرا کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التوا ہے۔ اس مرحلے پرکیس کے تفتیشی افسرکو تبدیل کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے اپنے فیصلے میں مذید کہا کہ دعا زہرا کی عمر کا تنازع میڈیکل بورڈ کے پاس تفتیشی افسر میڈیکل بورڈ کی کارروائی یا رائے میں مداخلت نہیں کر سکتے ہیں ۔ اس مرحلے پر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے کیس کے تفتیشی افسرشوکت شاہانی کی تبدیلی کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کیس کے تفتیشی افسرجانبدار ہیں ان پر اعتماد نہیں رہا ہے۔ کیس کی تفتیش کسی غیر جانبدار ایماندار آفیسر سے کرائی جائے۔

دعا زہرا کے اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر