Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن تاحال متاثر

Now Reading:

پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن تاحال متاثر
ریلوے

پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن تاحال متاثر  ہے اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز امدادی کاموں کے بعد جھمپیر ٹریک بحال کر چکی ہے ، ریلوے ٹریک بحالی کے بعد میٹنگ اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان کنوں نے ٹریک پر دھرنا دے دیا اور انہوں نے مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا کہ ڈی سی ٹھٹہ دھرنے کی جگہ مذاکرات کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ، جھمپیر ٹریک خرابی کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد رفت میں تاخیر کا باعث ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آج کراچی سے پہلی ٹرین رحمان بابا صبح 10 بجے روانہ ہونی تھی اب شام 6 بجکر 30 منٹس پر  روانہ ہوگی جب کہ ہزارہ ایکسپریس صبح 5 بجکر 50 منٹس پر روانہ ہونے والی اب  شام 7 بجکر 30 منٹس پر روانہ ہونا متوقع ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا تھا کہ  صبح 7 بجے روانہ ہونے والی عوام ایکسپرس اب رات 9 بجے تک متوقع ہے ، بقایا تمام گاڑیوں کا شیڈول شام 6 بجے کےبعد دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر