Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی سپریم لیڈرکاامریکی فوجی اڈوں پرحملےکے بعدبڑا بیان

Now Reading:

ایرانی سپریم لیڈرکاامریکی فوجی اڈوں پرحملےکے بعدبڑا بیان
Iran's Supreme Leader Ayatollah Khamenei Says Use of Nuclear Weapons is 'Haram' for Tehran

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی کاکہناہے کہ امریکا ہمیں نقصان پہنچاسکتا تھا مگرجواب میں اسے کہیں گنا زیادہ نقصان کا سامنا اٹھانا پڑے گا۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق عراق میں موجود دوامریکی فوجی اڈوں پرایران کے حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈرنےاپنے بیان میں خبردارکیا ہے کہ اگرامریکاکے اتحادی ممالک سے ایران پر حملہ کیا گیا تو انہیں بھی نشانہ بنائیں گے۔

خیال رہے ایران نے آج صبح عراق میں موجود امریکا کے دو فوجی اڈوں کو میزائلز سے نشانہ بنایا ہے۔

امریکا کے محکمہ دفاع کے مطابق ایران سے 12 بلیسٹک میزائیل داغے گئے جن سے الانبار اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کاانتقامی حملہ، ’’سب اچھاہے‘‘ ٹرمپ کابیان

Advertisement

پینٹاگان کی طرف سے جاری ابتدائی بیان کے مطابق ایران نے امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنایا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق فی الحال نہیں کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرنا تھا سے فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے گرد سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی فیڈرل ایویشن نے مسافر طیاروں کومشرق وسطیٰ کی فضائی حددود استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کیخلاف شاہد سلیمانی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے اگر امریکہ مزید فوجیوں کو ہلاکت سے بچانا چاہتا ہے تو اس کو اپنی فوجی نکالنی پڑیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے امریکہ نے عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈورن حملے میں ہلاک کر دیا تھا جو ایران امریکہ کشیدگی میں اضافے کا سبب بنا۔

Advertisement

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے مجرموں کی زندگی مزید تلخ بنا دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر