
پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے 5 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے پانچ کامیاب امیدواروں کی آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
اجلاس کے دوران اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا جس میں بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب کے نام شامل ہیں۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے پانچ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بطول زین، سائرہ رضا اور فوضیہ عباس نسیم منتخب ہوئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم:
پانچ مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی تعداد 173 ہوگئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے 163 ارکان اور 10 ارکان ق لیگ کے شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 164 ,پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے جس کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد171ہے ۔
اسکے علاوہ حکومتی اتحاد کا چار آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا رکن ساتھ دے رہا ہے جس کے بعد حکومتی اتحاد کی مجموعی تعداد 176 ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News