تہران ،یوکرین کاطیارہ حادثےکاشکار،176افراد ہلاک
تہران میں یوکرین کےمسافر طیارہ حادثےمیں عملےکےافراد سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سےٹیک آف کرنےوالا یوکرینی مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں عملےسمیت سوار تمام مسافرہلاک ہوگئےہیں۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کےمطابق یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تکینکی خرابی کے باعث تہران میں گرکرتباہ ہوا۔
خبر ایجنسی کےمطابق طیارے نےتہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سے ٹیک آف کیا لیکن کچھ دیربعدہی طیارےکےانجن میں آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نےہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پرگرکرتباہ ہوگیا۔
سول ایوی ایشن کےترجمان رضا جعفرزادہ کےمطابق تحقیقاتی ٹیم نےجائےحادثہ کی تحقیقات کاآغازکردیاہےتاہم ایئرپورٹ حکام نے حادثے کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا۔
ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق بدقسمت طیارہ تہران سے یوکرین کےدارالحکومت کیوجارہاتھا۔
حادثےکےبعد یوکرین کےصدر ولودیمیرنےاومان کادورہ ملتوی کردیا ہے ۔صدرکاکہنا ہے کہ یوکرینی سفارت خانہ حادثےکی وجوہات جاننےکےلئےتحقیقات کرےگا۔
قازقستان میں طیارہ حادثہ،15 افرادہلاک
واضح رہے کہ بوئنگ 737-800 2 انجن والا عام طیارہ ہے جو مختصر یا درمیانے فاصلے کی پروازوں کے لیےاستعمال ہوتا ہے، دنیا بھر کی ایئر لائنز 90 کی دہائی میں متعارف کروائے گئے اس طیارے کو ہزاروں کی تعداد میں استعمال کرتی ہیں۔
اس سے قبل 2018 میں ایران کےصوبےاصٖفہان میں مسافرطیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھاجس میں طیارے میں سوار 65 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ طیارہ ایرانی دارالحکومت تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا
گزشتہ سال دسمبرپرقازقستان میں مسافرطیارےکوحادثے میں 15افراد ہلاک ہوگئےتھے۔
مسافرطیارہ الماتی ایئرپورٹ کےقریب گرکرتباہ ہو گیاتھا ، طیارہ قازقستان کےسب سےبڑے شہرالماتی سےدارالحکومت نورسلطان جارہاتھا۔
گزشتہ سال دسمبرمیں ہی امریکامیں بھی مسافر طیارہ حادثےکاشکار ہوگیاتھاجس میں 9 مسافر جاں بحق ہوگئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News