Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک، چین بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020کا آغاز

Now Reading:

پاک، چین بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020کا آغاز
مشق سی گارڈینز

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020کا آغاز ہوگیا، مشق میں پاک بحر یہ کے اثاثوں کے علاوہ چینی بحری اثاثے بشمول جنگی بحری جہاز، فلیٹ ٹینکر اور میرین فورسز حصہ لیں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کےکموڈور راجہ رب نوازاور چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن ژو ہان وین نے مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کموڈورراجہ رب نواز نے بتایا کہ پاکستان اپنے جغرافیائی مقام کے لحاظ سے انتہائی جیو اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور مشق سی گارڈینز 2020 ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشق کے سی فیز میں پاک بحریہ کے اثاثوں کے علاوہ چینی بحریہ کے جنگی بحری جہاز  اور فلیٹ ٹینکر  حصہ لیں گے جبکہ مشق کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری افواج باہمی تجربات اور آپریشنل تصورات سے مستفید ہوں گی۔

چینی تعاون سے تیار سروے شپ کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی پرومو

Advertisement

دو طرفہ مشق خطے میں محفوظ اور مستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگی۔

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کا آ غا ز ہوگیا، مشق کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا،چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی گارڈینز کراچی اور پاکستان کی سمندری حدود میں منعقد کی جائیگی۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا مشق سی گارڈ ینز کا انعقاد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

مشق میں پاک بحریہ کے اثاثوں کے علاوہ چینی بحری اثاثے بشمول جنگی بحری جہاز،فلیٹ ٹینکر اور میرین فورسز حصہ لیں گے،مشق سی گارڈینز 2020 کا مقصد سمندری خطرات کیخلاف پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ اور بحری تعاون کا فروغ ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا یہ دوطرفہ مشق خطے میں محفوظ اور مستحکم میری ٹائم ماحول کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر