Advertisement
Advertisement
Advertisement

مظاہروں کے ذمہ دار صدر اور وزیراعظم ہیں، سنتھ جے سوریا

Now Reading:

مظاہروں کے ذمہ دار صدر اور وزیراعظم ہیں، سنتھ جے سوریا

سری لنکا کے سابق بیٹسمین سنتھ جے سوریا نے کہا ہے کہ ملک میں مظاہروں کے ذمہ دار صدر اور وزیر اعظم ہیں.

بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سنتھ جے سوریا نے کہا کہ صدر راجا پاکسے نے استعفیٰ دینے کا کہا تھا مگر انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، عوام کا ان پر سے اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

جزیرے کی حکومت کے سخت ترین ناقدین میں شمار ہونے والے جے سوریا کہا کہ 9 جولائی کے بعد ہونے والے مظاہروں کے ذمہ دار رانیل وکرماسنگھے اور گوٹابا راجا پاکسے ہیں.

نیوز اینکر کے ایک سوال کے جواب میں سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ انتہائی سخت اور غیرمعمولی بحران کے باوجود یہ دونوں اپنے عہدے سے چپکے رہے جس نے لوگوں کو مشتعل کیا۔

سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا اگر صدر اور وزیر اعظم فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیتے تو پرتشدد مظاہروں کی نوبت نہیں آتی۔

Advertisement

ون ڈے میں سب سے پہلی تیز ترین سنچری بنانے والے جے سوریا کا کہنا تھا کہ عوام شروع سے ہی صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے استعفیٰ دیے بغیر ہی ملک چھوڑ دیا اور وقتی طور پر وزیر اعظم کو اقتدار دے دیا۔

واضح رہے کہ صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے ہفتے کے آخر میں وعدہ کیا تھا کہ وہ بدھ کے روز مستعفی ہو جائیں گے.

گوٹابایا نے گزشتہ روز بھی متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کی تھی لیکن ان کی اس کوشش کو ائیرپورٹ حکام نے ناکام بنا دیا تھا۔

ناکام کوشش کے باوجود سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نے فوجی قیادت کی مدد سے فوجی طیارے میں مالدیپ پہنچ چکے ہیں۔

جے سوریا نے کہا یہ صدر کا اپنا فیصلہ ہے لوگوں نے انہیں کبھی بھی ملک چھوڑنے کے لیے نہیں کہا، انہیں صرف استعفیٰ دینے کے لیے کہا گیا تھا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی احتجاج جاری نہیں رکھنا چاہتا، لیکن لوگ حالات کے ہاتھوں ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جلدی سے کہیں رکنا ہے۔ ہم جلد پرامن زندگی چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر