Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی وزیراعظم نےجنرل سلیمانی کی ہلاکت کو درست قراردےدیا

Now Reading:

برطانوی وزیراعظم نےجنرل سلیمانی کی ہلاکت کو درست قراردےدیا
برطانوی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےایران میں امریکی حملےکی حمایت کرتےہوئےایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کودرست قراردےدیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےامریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کودرست قراردیتے ہوئےکہاہےکہ سلیمانی کے ہاتھ برطانوی فوجیوں کے خون سے رنگے تھے۔

برطانوی دارالعوام میں اظہارخیال کرتے ہوئے بورس جانسن نےاراکین کوبتایا کہ سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کے عراق پرمیزائل حملوں میں کوئی برطانوی زخمی نہیں ہوا۔

ان کامزید کہناتھاکہ برطانیہ وہ سب کچھ کررہاہےجس سےخطےمیں برطانیہ کےمفادات کاتحفظ کیاجاسکتاہے۔

انہوں نےکہاکہ عراق میں امریکی فوج پر ایرانی حملےانتہائی لاپرواہی اورخطرناک تھے، ایران کو اب ایسی لاپرواہی اورخطرناک حملے دُہرانا نہیں چاہئیں اوردونوں ممالک کوفوری طورپرکشیدگی کم کرنی چاہیے۔

Advertisement

بورس جانسن نے الزام لگایا کہ جنرل قاسم سلیمانی یمن اور ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی تحریک اور حزب اللہ کو مسلح کرنے میں ملوث تھے۔

جنرل قاسم سلیمانی کےبعدکیا ہوگا؟

بورس جانسن کامزید کہناتھاکہ جنرل سلیمانی نےشام کےصدر بشارالاسد کی حکومت کی بھی معاونت کی جس کابرطانوی فوجیوں پرحملے میں کردار ہے۔

بورس جانسن کاکہناتھاکہ انتہائی ذمہ دار لوگ یہ قبول کریں گےکہ امریکاکواپنے فوجی اڈوں اورلوگوں کےتحفظ کااختیارحاصل ہے۔

 واضح رہےکہ امریکی فضائی حملےمیں ایرانی پاسداران  انقلاب کی قدس  فورس کےسربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پربورس  جانسن نے ردعمل دیتےہوئے کہا تھاکہ جنرل سلمانی کےقتل پرافسوس نہیں کریں گےکیونکہ جنرل  قاسم سلیمانی برطانوی مشترکہ  مفادات کےلئےخطرہ قراردیاتھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر