
عالمی بینک نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کیلئے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرنے منظوری دے دی ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کیلئے خرچ ہو گی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ موسماتی تبدیلی سے متاثرہ چھوٹے درجے کے کسانوں کو ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہوگا، پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہوگی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے رقم کی فراہمی سے چھوٹے کسان فصلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکیں گے۔
عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ موسماتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں پیداواری صلاحیت میں کمی دیکھی گئی، رقم کی فراہمی سے تقریباً ایک لاکھ نوے ہزار چھوٹے کرنا مستفید ہوں گے، 14 لاکھ ملین ایکڑ زمین کو پانی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
واضھ رہے کہ ممبر بننے سے اب تک عالمی بینک پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے جبکہ اس وقت عالمی بینک کے تعاون سے 14.2 ارب ڈالر کے 60 پراجیکٹ جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News