
آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سےمہنگائی کیخلاف ملک بھرمیں ہڑتال کی جارہی ہےجس کے بعد باعث مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی کال پر وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، سندھ ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد شہروں میں تاجر برادری ٹیکسز میں اضافےاور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی کرے گی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سمیت بڑے شہروں میں مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں۔ جب کے دکانوں کے باہراحتجاجی پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
گزشتہ روزتاجر برادری کی پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا گیا تھا کہ چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی کوتاجروں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے ہوں گے۔
تاجربرادری کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم ہمارے ساتھ آکربیٹھیں،مطالبات سنیں اورحل نکالنے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News