Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین طیارہ حادثےکی ویڈیومنظرعام پر آگئی

Now Reading:

یوکرین طیارہ حادثےکی ویڈیومنظرعام پر آگئی

ایران میں حادثےکاشکار ہونے والے یوکرائن کے مسافر طیارے پرمیزائل حملے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی ہے۔

امریکی میڈیا نے ویڈیو جاری کی ہےجسے یوکرائن کے مسافرطیارے کوتہران میں میزائل سےنشانہ بنائےجانےکامنظرقراردیاگیا ہے۔

طیارہ نشانہ بنائے جانے کے معاملےپرامریکی صدرٹرمپ نےواضح کیاتھاکہ طیارےکونشانہ بنائےجانےکاامریکاسےتعلق نہیں، یہ دوسرے فریق کی غلطی ہوسکتی ہے۔

حادثےکےبعد  پینٹاگون نے الزام عائد کیا تھاکہ یوکرائن کاطیارہ روسی ساختہ میزائل لگنے سے تباہ ہوا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی امریکی موقف کی تائیدکرتے ہوئے کہا کہ ایسے شواہد ہیں کہ یوکرائن کا مسافر طیارہ زمین سے فضاء میں مار کرنیوالے ایرانی میزائل سے تباہ ہوا ہے۔

ایران کی جانب سے بوئنگ کمپنی سے تہران آکر بلیک باکس کاجائزہ لینےکا مطالبہ کیاہے، جبکہ طیارہ حادثےکی تحقیقات میں امریکا سمیت تمام متعلقہ ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی جسے امریکا نے قبول کرلیا ہے۔

Advertisement

امریکی اخبار کےمطابق ایران نے یوکرائن طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے امریکا کو دعوت دے دی ہے اور آئی سی اے او کے ذریعے امریکا کے قومی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کو مدعو کیا گیا ہے۔

عالمی رہنماؤں نےایران پریوکرین طیارہ گرانےکاالزام عائدکردیا

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کےسبب ایئرپورٹ واپس آتےہوئےتباہ ہواتھا،اس سےپہلےیوکرائن کےحکام نےبھی حادثے کوانجن کی خرابی کا سبب قرار دیا تھا۔

جنرل سلیمانی کےقتل کےجواب میں ایران نے اسی روز عراق میں امریکی فوج کے اڈوں کو میزائلوں سےنشانہ بنایا تھا، تاہم طیارہ ان حملوں کے ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد تباہ ہوا تھا۔تاہم کشیدہ صورتحال میں ایران نے طیارے کے بلیک باکس بھی بوئنگ کمپنی یا امریکا کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر