Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کو گھر بھجوانے کی ہماری تیاری مکمل ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

شہباز شریف کو گھر بھجوانے کی ہماری تیاری مکمل ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا اور شہباز شریف کو گھر بھجوانے کی ہماری تیاری مکمل ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں ملک میں موجود سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے جنہیں سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں ہوتے جس کا ثبوت ہے کہ نااہلوں کا ٹولہ جو پاکستان پر مسلط کیا گیا معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اول فُول بول رہے ہیں ان کو نظرانداز کرنا بہتر ہے۔

فواد چہودری نے کہا کہ ہم اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے، انتخابات کی تاریخ دے کر الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا  تھا کہ حکومت اس وقت وینٹی لینٹر پر ہے جس کا سوئچ ہمارے ہاتھ میں ہے، اگر ہم وینٹی لینٹر کا سوئچ آف کر دیں تو کیا ہوگا؟

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے جس کے لئے اس حکومت کو چند دن کی مہلت دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہمیں عام انتخابات کی تاریخ دیں، انتخاب کا اعلان ہوتے ہی ہم شہباز شریف سے بات کرنے کو تیار ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر