
پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی آج لاہور کا دورہ کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
عمران خان آج لاہور پہنچیں گے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرینگے اور نامزد وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی عمران خان سے ملاقات کریں گے، کل کے بھرپور ردعمل کے بعد اب معاملات مکمل قابو میں ہیں امید ہے کامل اکثریت حاصل کر لیں گے
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 21, 2022
اجلاس میں ارکان اسمبلی کو پارٹی امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کے متعلق ہدایت کی جائے گی۔
اسکے علاوہ عمران خان کو منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔
دوسری جانب عمران خان لاہور میں ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔
اس دوران چوہدری پرویز الٰہی ق لیگ اور ارکان پنجاب اسمبلی سے الیکشن کے متعلق رابطوں پر عمران خان کو بریف کریں گے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت سابق وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News