Advertisement
Advertisement
Advertisement

’اللہ سے ڈرو،‘، بشریٰ اقبال نے دانیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

’اللہ سے ڈرو،‘، بشریٰ اقبال نے دانیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
بشری اقبال

رواں سال جون کے مہینے میں وفات پانے والے ٹی وی میزبان، مذہبی اسکالر اور سیاست دان مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے سوشل میڈیا پیغام سے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ایسا بھی کیا پیسے کا لالچ کہ کسی انسان کی جان، مال، عزت سب کھا جاؤ، وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر‘۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ ’دنیا کی عدالت میں انسان کتنے ہی جھوٹ بول لے لیکن اللّٰہ تعالیٰ کی عدالت میں زبان نہیں اعضاء بولیں گے‘۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ ’وہاں جب سی سی ٹی وی چلیں گے تو کوئی راہِ فرار نہیں ملے گی‘۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگز میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’اللّٰہ سے ڈرو، اللّٰہ سب جانتا ہے‘۔

بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کسی بھی فرد کا نام واضح نہیں کیا لیکن صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اُنہوں نے یہ ٹوئٹ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ کے لیے پوسٹ کی ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز بھی ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی وفات کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی ، جس میں انہوں نے  سب سے درخواست کی کہ وہ عامر لیاقت کے لیے دعا کریں کیونکہ آج ان کی وفات کو 40 دن ہو گئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا معاملہ، دانیا ملک کیس میں فریق بن گئیں

اس سے قبل روان ماہ مرحوم عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ان کی سابقہ اہلیہ  ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ایک یادگار ویڈیو شیئر کی تھی ۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت اپنی بیٹی دعا عامرکا ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Dr Bushra Iqbal (@syedabushraiqbal)

Advertisement

مذکورہ ویڈیو کو ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کیپشن میں ‘ اَن مٹ نقوش’ بھی لکھا۔

اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں دعائیہ کلمات بھی درج کیے۔

واضح رہےکہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا، ابتداتی معلومات کے مطابق ان کا انتقال گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر