پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کو رولنگ دینے سے پہلے نواز شریف نااہلی کیس کا فیصلہ پڑھنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے لوٹا ہونے کا حق ادا کیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر عمران خان کے ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی رولز 1997 کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی دو تہائی اکثریت کا فیصلہ قانونی ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ نااہلی کیس کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے پارلیمانی سربراہ کا پرویز الہی کے حق میں تحریری فیصلہ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نااہلی کیس کے مطابق غیر منتخب شخص پارٹی سربراہ بن سکتا ہے لیکن اسمبلی میں فیصلوں کا اختیار پارٹی کے پارلیمانی سربراہ کو ہوگا اور پرویز الٰہی کو ق لیگ کی سو فیصد پارلیمانی پارٹی نے ووٹ دیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
