Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک کاایرانی جنرل سےمتعلق موادہٹانےکا فیصلہ

Now Reading:

فیس بک کاایرانی جنرل سےمتعلق موادہٹانےکا فیصلہ
فیس بک ملازمین

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق مواد پرپابندی لگا دی گئی ہے اور اسے ہٹانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
غیرملک ایجنسی کےمطابق وہ تمام موادجو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی حمایت کے لئے شائع ہوں گے انہیں فیس بک سے ختم کردیا جائے گا۔
یہ فیصلہ امریکی پابندیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے جو کہ ایران کے انقلاب گارڈز کور(آئی آر جی سی) پر عائد کی گئیں تھیں۔
قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پاکستان میں بھی تناؤ اور انتشار بڑھ گیا ہے اور لوگ امریکہ اور ایران تنازعہ کی حمایت اور اس کے خلاف دونوں طرح سے مواد شائع کررہے ہیں۔
فیس بک کے ترجمان نےغیر ملکی خبرایجنسی کو بتایا کہ ہم امریکی پابندیوں کے قوانین کے تحت کام کرتے ہیں، اس کے مخالف نہیں جاسکتے۔

Advertisement
یاد رہے کہ امریکہ نے گذشتہ سال اپریل میں (آئی آر جی سی) کودہشت گرد گروہ کہا تھا۔
فیس بک نے متعدد ایرانی جرنیلوں کے اکاؤنٹس بلاک کردیئے تھے۔ فیس بک نے قاسم سلیمانی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تھا۔
خیال رہے کہ ایران میں انسٹاگرام کے علاوہ دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال پر پابندی ہے۔ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے لوگ ان سوشل میڈیا فورمز کا استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر