Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘لاڈلہ ابھی تک لاڈلہ ہے‘، عفت عمر پھر بھڑک اٹھیں

Now Reading:

‘لاڈلہ ابھی تک لاڈلہ ہے‘، عفت عمر پھر بھڑک اٹھیں
عفت

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بیشتر اسٹارز پرویز الہیٰ کے وزیرِاعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

جہاں ایک طرف مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت سپریم کورٹ آف پاکستان کے اس فیصلے سے خوش نظر آ رہی ہیں وہی کچھ لوگ نا راضگی کا بھی اظہار کر رہے ہیں ، ان میں سے ایک نامور اداکارہ و ماڈل عفت عمر ہیں۔

اداکارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق عدالتی فیصلے پر رد عمل میں پی ٹی آئی کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا۔

ایک ٹوئٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ لاڈلہ ابھی تک لاڈ لہ ہے، پراجیکٹ عمران پر جتنی محنت اور پیسہ لگایا گیا وہ سب کبھی فلش آؤٹ نہیں کیا جاسکتا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Advertisement

واضح رہےکہ  گزشتہ رات انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد کے ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں مونس الہیٰ، چوہدری وجاہت حسین، موسی الہیٰ، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

قبل ازیں گورنر پنجاب کے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ حلف برداری کیلیے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے جہاں اُن کا مونس الہیٰ نے استقبال کیا۔

Advertisement

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر