Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے واپس وطن پہنچ گئی

Now Reading:

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے واپس وطن پہنچ گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے واپس وطن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا سے واپس وطن پہنچ گئی

لاہور: دورہ سری لنکا سے فارغ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وطن واپس پہنچنے کے بعد کپتان بابر اعظم سمیت لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

اظہر علی، امام الحق، نسیم شاہ اور فہیم اشرف لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ عبداللہ شفیق، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور سلمان علی آغا بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا

          واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سرہ لنکا کا دورہ کیا ہے جس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی۔

سیریز بے نتیجہ رہی اور دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں جبکہ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ 4 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سری لنکا نے پاکستان کو 246 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز نیدر لینڈز کے خلاف ہے جہاں اسے  تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ پاکستان اور نیدر لینڈز  کے خلاف میچز 16، 18 اور 21 اگست کو  کھیلے جائیں ۔

Advertisement

سیریز کے لیے قومی  ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا  اور اگست کے دوسرے ہفتے میں ٹیم نیدرلینڈز روانہ ہوگی جبکہ نیدرلینڈز روانگی سے قبل مختصر دورانیے کا تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر