Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر مستعفی

Now Reading:

پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر مستعفی
پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف فنانشل آفیسر بدر منظور خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ سال تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے بدر منظور خان  کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے  ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔

بدر منظو خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے  پر فخر ہے۔

چند کرکٹرز فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہیں کرسکے، مصباح الحق

Advertisement

انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا تھا کہ بدر منظور خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔

انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر