Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسین ملک نے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال ختم کردی

Now Reading:

یاسین ملک نے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال ختم کردی

بھارتی دارالحکومت دہلی میں واقع تہاڑ جیل میں حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے شوہر، عظیم کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے 12 دن کے بعد تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔

https://twitter.com/MushaalMullick/status/1554198122477326338?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1554198122477326338%7Ctwgr%5E8d8f6247f2fbf096ea8eb2a4fcd110169954d78a%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1119024

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تمام لوگوں کا آواز اٹھانے اور دعا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ یاسین ملک نے 22 جولائی کو روبیہ سعید کے اغوا کے جھوٹے مقدمے کی منصفانہ سماعت اور انہیں ذاتی طورپر جموں کی عدالت میں پیش ہونے کے حق سے محروم رکھے جانے کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

Advertisement

گزشتہ دنوں بھوک ہڑتال کے باعث طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یاسین ملک کو بلڈ پریشر میں اتار چڑھائو کے بعد نئی دلی کے آر ایم ایل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور جیل واپس آنے کے بعد انہوں نے دوبارہ کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا تھا۔

جیل حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ دلی کے امور جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل کی درخواست پریاسین ملک نے اپنی بھوک ہڑتال دو ماہ کے لیے موخر کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر