
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی جامعات کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین مختار احمد نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم کا معیار اولین ترجیح ہونی چاہیے، موجودہ جامعات کو اس طریقے سے اپ گریڈ کریں کہ وہ دنیا کی بہترین جامعات کا مقابلہ کر سکیں۔
رانا تنویر نے کہا کہ موجودہ جامعات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اعلیٰ عالمی درجہ بندی حاصل کر سکیں۔
انہوں نے پاکستان کی تمام سرکاری جامعات کے مالیاتی نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ گورننس کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی طرز حکمرانی کے ساتھ ساتھ مالیاتی احتساب اور نظم و ضبط اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیں۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سرکاری جامعات کومالیاتی خود انحصاری کی طرف بڑھانا چاہیے۔ سرکاری جامعات کو پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت کی صلاحیت کو بھی فروغ دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News