Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہارٹ اٹیک سے پہلے خواتین میں ظاہر ہونے والی علامات

Now Reading:

ہارٹ اٹیک سے پہلے خواتین میں ظاہر ہونے والی علامات
خواتین میں ہارٹ اٹیک سے پہلے ظاہر ہونے والی علامات

ہارٹ اٹیک  ایک ایسا مرض ہے جس میں فوری طبی امداد فراہم نہ کرنے پر مریض کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

ماہرین کافی عرصے سے دل کا دورہ پڑنے کی وجوہات تلاش کررہے تھے تاکہ انسان کو سنگین دورے (ہارٹ اٹیک) سے قبل ہی آگاہی ہوجائے اور وہ کچھ امداد کرسکے، کیونکہ دل کا دورہ دنیا بھر میں اچانک موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

تحقیقاتی ماہرین کے مطابق خواتین اور مردوں میں دل کا دورہ پڑنے کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں۔  6 ایسی  علامات ہیں  جو ہارٹ اٹیک  کے وقت صرف خواتین میں  ہی  ظاہر ہوتی ہیں۔

1-ٹھنڈا پسینہ آنا:
ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے قبل خواتین کو ٹھنڈا پسینہ آنا بنیادی علامت ہے ایسی صورتحال میں فوری ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے کیونکہ ممکن ہے یہ اعصابی تناوٓ سے جڑا ہو۔

Advertisement

2-سینے میں درد اور گھٹن ہونا  :
ہارٹ اٹیک   کے دوران سینے میں درد ہونا بنیادی علامت ہے لیکن یہ درد سینے کے بائیں طرف ہوتا ہے اور دونوں جنسوں میں یہ علامت یکساں ہے۔  لیکن خواتین کے دائیں جانب اور سینے کے درمیان میں بھی درد ہوسکتا ہے۔

3-کمر، گردن، جبڑا اور بازو میں درد ہونا:
کمر، گردن اور جبڑے میں درد بھی دل کے دورے کی علامات میں سے ایک ہے جو خواتین کو کنفویز کرسکتے ہیں.

یہ درد اچانک شدید ہوسکتا ہے اور دھیما بھی ہوسکتا ہے جبکہ بائیں بازو میں درد ہونا مرد و خواتین دونوں میں ہارٹ اٹیک کی یکساں علامت ہے لیکن خواتین کے دائیں بازو میں بھی درد ہوسکتا ہے۔

4-سانس کا اکھڑنا اور نیم بے ہوشی :

Advertisement
تحقیقی  ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس چڑھنا یا اکھڑنا دل کی شریانوں کے بند ہونے کی علامت ہے۔

5-معدے میں شدید  درد :
دل کا دورہ پڑنے والا ہے یہ معدے میں تیزابیت سے ظاہر ہوجاتا ہے، بہت سی خواتین معدے پر بھاری بوجھ محسوس کرتی ہیں، تحقیقی  ماہرین  نے مشورہ دیا کہ ایسی صورت میں خواتین کو فوری  طور پر معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔

6-شدید تھکاوٹ :
بعض اوقات خواتین سوکر اٹھنے کے بعد بھی شدید تھکاوٹ محسوس کرتی ہیں، اگر ایسی صورتحال کا سامنا ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ دل خون کا درست طریقے سے پمپ نہیں کررہا۔ جو دل کا دورہ پڑنے کی علامت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر