Advertisement
Advertisement
Advertisement

واپڈا اسپورٹس بورڈ کا ویٹ لفٹر نوح دستگیرکو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

Now Reading:

واپڈا اسپورٹس بورڈ کا ویٹ لفٹر نوح دستگیرکو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

چیئرمین واپڈا اور واپڈا اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹر نوح دستگیر کو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا ویٹ لفٹرنوح دستگیر نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔

چیئرمین واپڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ واپڈا ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا، فخر ہے کہ نوح دستگیر جیسے کھلاڑی واپڈا اسپورٹس کا حصہ ہیں۔

واپڈا اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے میں واپڈا کے کھلاڑی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہبود کے لئے پُر عزم ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

 پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام کیٹیگری میں نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا، انہوں نے 109 کلو گرام کیٹگری میں اسنیچ میں پہلی کوشش میں 170 کلوگرام وزن اٹھایا۔

Advertisement

نوح بٹ نے دوسری کوشش میں 173 کلوگرام جبکہ تیسری کوشش میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے 174 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا اور نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

کامن ویلتھ گیمز میں 109 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلوں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر