Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسطی جاپان میں طوفانی بارشیں، عوام سے محتاط رہنے کی اپیل

Now Reading:

وسطی جاپان میں طوفانی بارشیں، عوام سے محتاط رہنے کی اپیل

وسطی جاپان کے ہوکوریکو خطے میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بارش ہوا کے ایک کم دباؤ کے نظام کے سبب ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی موسمیاتی حکام نے نیگاتا اور یاماگاتا کے لئے اپنے بلند ترین درجے کے ہنگامی انتباہ کو صرف انتباہ کے درجے میں تبدیل کر دیا ہے۔

تاہم وہ اب بھی عوام سے ممکنہ خطرات کے حوالے سے محتاط رہنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

نیگاتا کے مختلف حصوں میں جمعرات کی صبح تک چوبیس گھنٹوں میں پانچ سو ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے۔

اس علاقے میں بحیرہ جاپان کے ساحل کے ساتھ غیرمعمولی سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Advertisement

Japan officials urge people to secure safety as heavy rain warning issued  in Kyushu and Hiroshima | The Japan Times

موسمیاتی حکام مُوراکامی شہر کے رہائشیوں کو گھروں میں پناہ لینے یا محفوظ مقامات کی جانب انخلا کرنے کا کہہ رہےہیں۔

انہوں نے پانچ علاقوں  کے دو لاکھ سے زائد نفوس کے لئے انخلا کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

جبکہ ملحقہ یاماگاتا  کے لوگوں کو بھی محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

دریائے موگامی کا پانی پشتوں سے ابل پڑا جس کے باعث سڑکیں اور گھر زیر آب آ گئے۔

طوفانی بارش مزید جنوب اور مشرق میں بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں یعنی جمعہ دن بارہ بجے تک جاپان کے بعض حصوں میں دو سو پچاس ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر