Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں ایک اورکم عمرلڑکی جنسی درندگی کاشکار

Now Reading:

بھارت میں ایک اورکم عمرلڑکی جنسی درندگی کاشکار

بھارت میں ایک بار پھرجنسی درندگی کا افسوسناک اور اندوہناک واقعہ پیش آیاہے ۔ کم عمر لڑکی کواغوا کےبعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا میں آٹھویں جماعت کی 13 سالہ لڑکی کو تین افراد نے اغوا کر کے 36 گھنٹوں تک حبس بے جا میں رکھا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتےرہے، بعد ازاں ملزمان لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اس کے گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایاکہ ایک جاننے والے لڑکے سے راستہ پوچھا جس پر وہ لڑکا اسے اپنے ہمراہ لے گیا اور زبردستی کرنے کی کوشش کی تاہم لڑکی کے انکار پر اس نے اپنے دو دوستوں کو بلا کر لڑکی کو اغوا کرکے ایک کمرے میں 36 گھنٹے تک قید میں رکھا۔ اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

 پولیس نے روایتی سست روی کا مظاہرہ کرتےہوئے شہریوں کےدباؤ کے بعدمقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ خواتین سے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے بھارت کو ’ریپستان‘ کہاجانےلگاہے۔

Advertisement

 گزشتہ سال بھارت میں زیادتی کےکیسزمیں اضافہ ہواتھا۔ نومبر2019  میں حیدرآباد دکن میں  27 سالہ ویٹرنری ڈا کٹرکوچارملزمان نے اجتماعی زیادتی کےبعد قتل کردیا تھا،تاہم  واقعے کے کچھ  دنوں بعدچاروں ملزمان  پولیس انکاؤنٹرمیں مارےگئےتھے  ۔

گزشتہ  سال  دسمبر میں  بھارتی  ریاست  اترپردیش کے فتح پور ضلع میں مبینہ طور پر اپنے ہی چاچو کے ہاتھوں  زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کو اس کے چاچو نے زندہ جلا دیا۔

اپنی بھتیجی کو زندہ جلانے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد ازاں کانپور کے قریب ایک گاوں سے گرفتار کر لیا گیاتھا ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر