Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی

Now Reading:

وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہوگئی
وادی

آزاد کشمیرمیں برفانی تودے گرنے اور دیگر واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہوگئی ۔

ایس ایس پی نیلم آصف درانی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے 70 افراد کی لاشیں برفانی تودے سے نکال لی گئیں ہیں۔

ایس پی نیلم آصف درانی کا کہناہے کہ سرگن بگوالی میں جاں بحق ہونے والے 21افراد کا تعلق وادی نیلم سے ہے برفانی تودے کی زد میں آنے والے70 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ۔

ایس ایس پی نیلم نے بتایا کہ 57 افراد برفانی تودے تلے دبے جس میں سے 22 خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان ای ڈی ایم اےکا کہناہے کہ باقی زخمی افراد کو نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں، برف میں پھنسے ہوئے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹرنکالنے کے لئے انتطامات کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق متاثرین کے لیے راشن اور ٹینٹ مظفرآباد سے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں بارشوں، برفباری اور سرد موسم نے نظام زندگی معطل کردیاہے۔

این ڈی ایم اے نے تازہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہواجبکہ  گلگلت بلتستان میں مزید برف باری اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں 15 اموات اور 11 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ خراب موسم کے باعث مختلف واقعات میں  خیبر پختو نخوا میں 3افراد زخمی اور 5گھروں کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آزاد جموں کشمیر میں 12اموات اور 12 افراد زخمی ہوئے، گلگلت بلتستان میں 3زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔

این ڈی ایم اےکے مطابق برف باری کے باعث کوئٹہ اور کہنو زئی کے درمیان 3سو افراد پھنس گئے تھے، لیوی فورسز اور ایف سی بلوچستان کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہناہے کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’مریم نواز کا مشن ہے عوام کو سستی روٹی اور سبزیاں ملیں’
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑی خبر
کراچی: بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ
پندرہ سوارب روپے بیرون قرضوں میں ڈوبے صوبے کی شاہ خرچیاں
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر