Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذہنی صحت کے لئے کھانا کھاتے وقت ان 5 عادات کو اپنائیں

Now Reading:

ذہنی صحت کے لئے کھانا کھاتے وقت ان 5 عادات کو اپنائیں

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ کھانا ہماری ذہنی، جذباتی اور روحانی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ایک طرف تو اس کا براہ راست تعلق اس غذا سے ہے جو کھائی جارہی ہے یعنی وہ جتنی صحت بخش ہوگی اتنی ہی آپ کی صحت بہتر رہے جبکہ دوسری جانب کھانا کھانے کے دوران اختیار کی جانے والی عادات بھی ذہنی صحت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ کھانے کھانے یا بنانے کے دوران جس طرح کا رویہ یا عادات کو اختیار کیا جائے گا اس کا براہ راست اثر آپ کے مزاج اور ذہنی صحت پر ہوگا۔ یہاں پر کھانے کے حوالے سے چند ایسی عادات کا ذکر کیا جارہا جوآپ کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

گفتگوکریں

کھانا کھاتے ہوئے آپس میں گفتگوکریں، دن کا احوال بتائیں، آپ نے کیا کیا، کس سے ملے اور دنیا میں کیا ہورہاہے، اس طرح ذہنی تھکان سے نجات مل جائے گی اور کسی حد تک دل کا بوجھ بھی ہلکا ہوگا۔

زیادہ کھانا بنائیں

Advertisement

اس طرح آپ اس کھانے کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں یا دوسر دن کھانا تیار کرنے کی جھنجھٹ سے آزاد ہوکر دوسرے کاموں کووقت دے سکتے ہیں اس طرح گھر پر کھانا موجود ہوگا تو بے وقت بھوک میں آپ اسے لے سکتے ہیں۔ اس طرح ذہن اس حوالے سے کسی قدر سکون میں رہے گا۔

غلطیوں سے سیکھیں

زندگی کی طرح کھانا پکاتے ہوئے غلطیاں کرنا پھر ان سے سیکھنا ذہنی صحت بڑھانے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ کوشش کریں نت نئی تراکیب سے کھانا تیار کریں اور ایک بار صحیح نہ بنیں تو مایوس ہونے کے بجائے دوبارہ کوشش کریں سیکھنے کا یہ عمل ذہن کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔

بارچی خانہ کو دوست بنائیں

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو کھانا بنانے سے کتراتے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کام میں مہارت نہیں رکھتے انہیں یہ بات رکھنی چاہئے کہ کوئی بھی پہلی بار میں ہی بہترین شیف ثابت نہیں ہوتا، آن لائن آسان ترکیبوں سے اس کا آغاز کریں اور دوستوں کے ساتھ اسے شیئر کریں اور سوچیں یہ آپ ان کو تحفہ دیں رہیں ہیں۔

کھانا بنانے  سے لطف اندوز ہوں

Advertisement

یہ بات عجیب سی محسوس ہوتی ہے لیکن ہردن تیار ہونے والا کھانا آپ کو مختلف طرح کی خوشی فراہم کرتا ہے اب یہ آپ پر منحصر ہیں کہ آپ اس کی  خوشی منائیں یا اسے نظرانداز کریں۔ آپ کا رویہ آپ کے جمود یا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ کوشش کریں کھانا خوش ہو کر بنائیں اوراس سے دوستوں کی تواضع کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر