Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے شرٹ پہننے کی وجہ سے معروف کمپنی کی سیل میں ناقابل یقین اضافہ ہوگیا

Now Reading:

عمران خان کے شرٹ پہننے کی وجہ سے معروف کمپنی کی سیل میں ناقابل یقین اضافہ ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہننے کی وجہ سے معروف کمپنی کی سیل میں 1050 فیصد اضافہ ہوگیا۔

عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہنی تھی،جس کے بعد برانڈ کی سیلز میں 380 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

اس سے متعلق مختلف پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کرنے لگیں تو شرٹ کی فروخت میں 1050 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

پچھلے سال قائم ہونے والے جیرڈونی برانڈ کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ جب اس کی پراڈکٹ کو عوامی سطح پر اتنی زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

Advertisement

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے شرٹ پہننے کے بعد ان کے سوشل میڈیا پر شرٹ کے آرڈر دینے والے اور اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

برانڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہ حسن کا کہنا ہے کہ وہ بھی عمران خان کی طرح محنت پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے لیے بحیثیت قوم پسینہ بہانے اور محنت کرنے کا یہ اہم موقع ہے اور اسی کے ذریعے ہم اپنے کل کو بہتر بناسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ جیرڈونی امریکہ میں قائم کمپنی ہے جس کی پراڈکٹس امریکہ اور پاکستان کے علاوہ سنگاپور، کینیڈا، میکسیکو ، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی دستیاب ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر