Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز گل گرفتار؛ پی ٹی آئی کا احتجاج کی کال دیئے جانے کا امکان

Now Reading:

شہباز گل گرفتار؛ پی ٹی آئی کا احتجاج کی کال دیئے جانے کا امکان
شہباز گل

اگر ہمیں حقوق نہ ملے تو عدالتوں میں جائیں گے، شہباز گل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان کو احتجاج کی کال دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اغواء کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

شہباز گل کی گرفتاری کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح جبر کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کو عمل میں لایا گیا ہے جبکہ ان کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

اجلاس طلب:

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا  ہے۔

اجلاس میں شہباز گل کئ غیر قانونی گرفتاری سے پیدا صورتحال سمیت آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کیا جائیگا۔

اسکے علاوہ پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کا خدشہ کے پیش نظر تتمام اہم رہنماوں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ احتجاج کی کال دینے پر غور کیا جائیگا جس کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔

عمران خان کا اظہار مذمت:

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں شہباز گل کے ڈرائیور /اسسٹنٹ کو سنا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بدمعاشوں کی غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کو قبول کرنے کے لیے سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔

Advertisement

فواد چوہدری:

رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے۔

Advertisement

مراد سعید:

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکلاہٹ کا شکار ہے اور شہباز گل کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے۔

فرخ حبیب:

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظالموں اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کرلو۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ شہباز گل پر باقاعدہ حملہ کیا گیا اسکے ساتھ موجود اسٹنٹ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کیجانب سے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور دبایا نہیں جاسکتا ہے۔

Advertisement

عمران اسماعیل:

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہباز گل کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک اپنے بدترین سیاسی بربریت کے دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی صورت زباں بندی نہیں ہوگی  اور نہ ہی جبر کا نظام  چلے گا۔

عثمان ڈار:

انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر بزدلانہ حملہ اور حراست اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

عمر سرفراز چیمہ :

صوبائی وزیر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت عمران خان کے خوف میں گھٹیا ہتھکنڈوں سے مخالفوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کو ڈاکو حکمرانوں کی بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان :

فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے شہباز گل کی گرفتاری کو فسطائیت جبر اور استبداد کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے عمران خاناور اُن کےساتھیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے شہباز گل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ  امپورٹڈ حکومت معیشت اور سیاست دونوں میدانوں میں پی ٹی آئی سے شکست تسلیم کر چکی ہے۔

قاسم سوری کا بیان:

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ کس طرح شہباز گل کی گاڑی پر حملہ اور زردکوب کرنے کے بعد مبینہ طور پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں اغواء کے انداز میں گرفتاری کی گئی ہے۔

قاسم سوری کے پولیس اور حخومت کے اس اقدام کو یزیدیت کی پیروی قرار دیا ہے۔

پولیس کا موقف:

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر پولیس کا موقف سامنے آیا ہے جس کے مطابق شہباز گل پر بغاوت کا الزام ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا  ہے جس کی بنیادی وجہ حساس اداروں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا  گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر