Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول چیمپئنز، پاکستان کی تاریخ کاپہلا رئیلٹی شو

Now Reading:

بول چیمپئنز، پاکستان کی تاریخ کاپہلا رئیلٹی شو
بول چیمپئنز

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی باربول کے پلیٹ فارم پراپنی نوعیت کا ایک منفرد رئیلٹی شو’بول چیمپئنز‘پیش کیاجارہا ہے جس نےمقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیےاور دیگرچینلز کے تمام پروگراموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بول انٹرٹینمنٹ پر دکھایاجانے والا یہ شو ٹی وی اسکرینز پرپاکستان کا سب سےزیادہ دیکھنے والا پروگرام بن چکا ہے۔

’بول چیمپئنز‘ کی شہرت نے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہیں اور شو کے آن ائیر ہوتے ہی لگاتار کئی دنوں سے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ اب تک بول کارئیلٹی شو ٹویٹر پرتین مرتبہ نمبرون رہ کرنئے ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔

 

بول چیمپئنز منفرد کونٹینٹ کریئیشن

Advertisement

یہ شوبول کے میزبان وقار زکا کی منفرد کونٹینٹ کریئیشن کا حصہ ہے جو ایک سوشل ہیومن تجربہ ہےاور 50 سےزائد کمیروں کی موجودگی میں 24 گھنٹے لگاتار شوٹ کیاجارہاہے، پروگرام کیلئے باقائدہ کوئی اسکرپٹ نہیں لکھا گیا بلکہ اس میں اسکرین پر ڈیڑھ گھنٹے کے دورانیے میں شوٹ کیےجانے والےکلپس نکال کر پیش کیے جاتے ہیں۔

پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوانوں کیلئے بول چیمپئنز ان کی شخصیت کے متعدد پہلووں کو اجاگر کررہا ہے جس سے بہت کچھ سیکھ کر وہ آگے بڑھ سکتے ہیں اور اپنی شخصیت کے منفی پہلوووں سے متعلق بھی آگاہی سمیٹ سکتے ہیں۔ اس شو میں نئے چہروں کو موقع دیا گیاہےکہ وہ اس دلچسپ مقابلے میں شریک ہوں۔

 رئیلٹی شو میں حصہ لینے والے نوجوان باہر کی دنیا سے دور، کسی بھی رابطے کے بغیر30 دن تک موبائل استعمال کیے بغیرایک ساتھ رہیں گے اور ایک عام گھریلو زندگی میں ہونے والی سیاست کا عملی طورپر سامنا کریں گے اور یہی وہ موقع ہے جس کی بدولت وہ اپنے مداح بنا سکتےہیں اور ان سے متعلق عوامی رائے بھی جان پائیں گے۔

Advertisement

بول چیمپئنز، ایک چیلنج

کسی بھی چینل کیلئے ایسا رئیلی شو پیش کرنا اصل چیلنج ہےجو کہ بول نے خوب نبھایااور ناظرین کیلئے ایسا انٹرٹیمنٹ شو پیش کردیاجواپنی پہلی قسط سے ہی سوشل میڈیاپرٹرینڈنگ میں موجود ہےاورلوگوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

بول چیمپئنز

شو کے میزبان وقار زکا کا کہناہے کہ بول چیمپئنز کوپیش کرنے میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑااورپروڈکشن ٹیم کوبھی 24 گھنٹے لگاتار شوٹنگ کے مشکل تجربےسے گزرنا پڑا لیکن ٹیم ورک کی اور بول انٹرٹینمنٹ کی کاوشوں سے سب ممکن ہوپایا۔

ان کاکہناتھا کہ ’میں نہیں جانتا یہ سوشل تجربہ کامیاب رہے گا یا نہیں لیکن مجھے فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے ایسا شو کرنے کی جستجوکی، ہم نے پاکستان میں پہلی بار رئیلٹی شو کے ذریعے نئے چہروں کوآگے بڑھنے کا موقع دیا ہے اور 15 نئے چہروں کوبول چیمپئنزکے ذریعےمتعارف کروایا ہے‘۔

Advertisement

بول چیمپئنز

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر