Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی

Now Reading:

نوازشریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی تر جمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کی صحت پر ڈرامہ رچانے سے کیا مہنگائی کم ہو گئی، جن میڈیکل رپورٹس پر تماشہ ہوا وہ حکومت پنجاب کو جمع کرا دی گئیں تھیں۔

مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے کے حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر سیاسی تماشہ کرنے سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیا پھر سے مفت شروع ہو گیا ہے ؟

تر جمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا گیا، وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب آپ نے نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی 14 فیصد کی تاریخی مہنگائی اور 2.5 فیصد شرح ترقی کا نوٹس بھی لیں ؟ کبھی گیس میں 250 فیصد اور بجلی میں 150 فیصد اضافہ کا بھی نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ گز شتہ دنو ں نوازشریف کی لندن میں ریستوران میں ناشتے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نوازشریف اپنے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔

سابق وزیراعظم کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر سامنے آنے کے بعد وفا قی وزیر فواد چو ہدری نے بھی سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل شئیر کیا ہے۔

واضح رہےکہ پاناما کیس میں نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ اور پارٹی قیادت سے علیحدگی کے بعد نوازشریف عملی طور پر سیاست سے غیر فعال ہیں اور ان کی جگہ صاحبزادی مریم نواز نے پارٹی کی بھاگ ڈور سنبھالی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر