Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرفان اقبال شیخ نے وزیراعظم عمران کو برآمدات بڑھانے کا روڈ میپ پیش کر دیا

Now Reading:

عرفان اقبال شیخ نے وزیراعظم عمران کو برآمدات بڑھانے کا روڈ میپ پیش کر دیا
عرفان اقبال شیخ

عرفان اقبال شیخ نے وزیراعظم عمران کو برآمدات بڑھانے کا روڈ میپ پیش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے وزیراعظم عمران سے ملاقات میں انہیں پاکستان کی برآمدات بڑھانے کا روڈ میپ پیش کیا ہے۔

وزیراعظم کو پیش کی گئی دستاویز میں مختلف سیکٹرز کی پوٹینشل کے بارے میں تفصیلات اور انہیں درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز دی گئی ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے لاہور چیمبر کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں کاروباری برادری کا کردار بہت اہم ہے.

حکومت تاجر برادری کو سہولیات دینے کے لیے پرعزم ہے اور کاروبار ماحول دوست کے لیے بہت سے اقدامات اٹھارہی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری ترقی کرے گی تو ملک ترقی کرے گا۔

خیال رہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ کاروبار پھلیں پھولیں، ان کا منافع بڑھے اور وہ روپے کو گردش میں لائیں جس سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ 2020ءترقی و خوشحالی کا سال ہوگا، حکومت معاشی استحکام کے لیے بہت سے قلیل المدت اور طویل المدت منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ۔

 لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں سب سے اہم کردار برآمدات کا ہے کیونکہ یہ زرمبادلہ ملک میں لانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور حکومتی محاصل کا بڑا ذریعہ ہیں۔

یادرہے کہ صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات تسلی بخش نہیں ہیں ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 1980میں ترکی اور پاکستان کی برآمدات یکساں تھیں مگر 2018ترکی کی برآمدات 167ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ پاکستانی برآمدات 24ارب ڈالر کے گرد گھوم رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے روڈ میپ مرتب کرنے کا مقصد معاشی ترقی کے لیے حکومت کی مدد کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر