Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں دنیا کو دکھاؤں گا کہ سب سے بڑی طاقت اللہ ہے، مراد سعید

Now Reading:

میں دنیا کو دکھاؤں گا کہ سب سے بڑی طاقت اللہ ہے، مراد سعید
مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ میں دنیا کو دکھاؤں گا کہ سب سے بڑی طاقت اللہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا۔

‘سوات میں ہر طرف ترقی ہو رہی ہے’

ان کا کہنا تھا کہ سوات میں ہر طرف ترقی ہو رہی ہے، ہر طرف ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، سوات سیاحت کا حب بن چکا ہے، یہاں کھیل کے میدان آباد ہوئے ہیں۔

‘ہم جنگ کے خلاف ہیں’

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے لیے ایندھن نہ بنایا جائے، ہمیں مزید کسی اور کے لیے استعمال نہ کیا جائے، ہم جنگ کے خلاف ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ کیا امریکہ کو ایئر اسپیس دیا گیا ہے؟ مستقبل میں ہمیں کیوں ایندھن بنایا جا رہا ہے؟

‘میرا جینا مرنا اسی زمین سے ہے’

ان کا کہنا تھا کہ میرے لوگوں نے ایک عرصہ بعد ترقی دیکھی ہے، میرا جینا مرنا اسی زمین سے ہے، ہم اپنے گھروں کو تباہ نہیں کر سکتے، دو مہینوں سے مسلسل ہم آواز اٹھا رہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے مستقبل کے فیصلے پر آپ سودہ نہیں کر سکتے، آئندہ 48 گھنٹوں میں حالات کنٹرول نہ ہوئے تو میں عوام کی طرف جاؤں گا۔

‘تمام سیاسی جماعتوں کو امن کے لیے دعوت دیتا ہوں’

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو امن کے لیے دعوت دیتا ہوں، امن کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، عوام کو مرنے نہیں دیں گے۔

‘میں اپنے لوگوں کے اوپر سمجھوتہ نہیں کروں گا’

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لوگوں کے اوپر سمجھوتہ نہیں کروں گا، میں دنیا کو دکھاؤں گا کہ سب سے بڑی طاقت اللہ ہے۔

‘ہم امریکہ کی غلامی نہیں کریں گے’

مراد سعید نے مزید کہا کہ نہ امریکی کی غلامی کریں گے نہ ڈرون حملے ہوں گے، میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر