Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کےوزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

Now Reading:

روس کےوزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی
روسی صدر

روسی صدرولادی میرپیوٹن کی جانب سےآئین میں ترامیم کی تجویزکےبعدوزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی ہوگئےہیں ۔

روسی صدرولادی میر پیوٹن کی جانب سے اآئینی میں ترامیم کی تجویزکےبعد ملک کے وزیراعظم دمِتری میدویدیف اوران کی کابینہ نے استعفیٰ دے دیا جو صدرنےمنظور کر لیاہے  ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم دمتری نےکہاہےکہ وہ صدرپیوٹن کو آئینی ترامیم پر عمل درآمد کا موقع دینے کے لیے عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

ولادی میر پیوٹن نے وزیر اعظم کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں صدارتی سیکیورٹی کونسل کا نائب سربراہ مقرر کردیا۔

قبل ازیں روسی صدر نے قوم سے خطاب کے دوران آئین میں ترمیم کی تجویز دی تھی جس کے تحت قانون سازوں کو وزیر اعظم اور کابینہ اراکین مقرر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement

اس وقت یہ تقرریاں کرنے کا اختیار روسی صدر کے پاس ہے۔

صدر پیوٹن کی مجوزہ آئینی ترامیم پراگرعمل درآمد کیاجاتاہےتوبیشتراختیارات پارلیمان اور وزیراعظم کو منتقل ہوجائیں گے اور 67 سالہ ولادی میر پتوٹن 2024ء میں اپنی موجودہ چھے سالہ صدارتی مدت پوری ہونےکےبعدوزیراعظم کی حیثیت میں برسراقتدار رہ سکیں گے۔

واضح رہےکہ ولادی میر پیوٹن وہ 20 سال سے زائد عرصے تک ملک میں اقتدار میں رہے جوجوزف اسٹالِن

کے بعد روس یا سوویت یونین کا بطورسربراہ سب سے زیادہ عرصہ ہے۔

روس کے موجودہ قانون کے مطابق صدارت کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں عہدہ چھوڑنا ہوگا کیونکہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص مسلسل دو مدت تک ملک کا صدر رہ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر