Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلامتی کونسل کاپاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش کااظہار

Now Reading:

سلامتی کونسل کاپاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش کااظہار
سلامتی کونسل

 سلامتی کونسل نے پاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہارکیاہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بندکمرے کے اجلاس میں پانچ ماہ میں د وسری بار مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال پر غور کیاگیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے سفیرZhang Jun نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزمیں صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے جموں وکشمیر کے بارے میں اجلاس بلایاہے۔

انہوں نے کہاکہ صورتحال پراقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ میں پندرہ رکنی کونسل نے بریفنگ سنی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں چین کے سفیرنے اقوام متحدہ سے کہاکہ مسئلہ کشمیرپرہمارا موقف واضح ہے۔

Advertisement

چین نے کہاکہ بھارت اورپاکستان کے درمیان کشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے اور وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتاہے۔

ایک سوال کے جواب میں چین کے سفیرنے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ اس اجلاس سے فریقین کومزیدکشیدگی بڑھنے کے خطرے کااحساس کرنے میں مدد ملی ہے اورانہیں ایک دوسرے سے روابط بڑھانے کی حوصلہ افزائی اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کاحل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

امن کارروائیوں کے محکمے اور سیاسی اور امن سے متعلق امور کے محکمے نے سلامتی کونسل کے شریک ارکان کوکشمیر کی صورتحال پربریفنگ دی۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبرمیں چین نےپاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخط کو بنیاد بناکر سلامتی کونسل میں کشمیر پر تفصیلی بریفنگ طلب کی تھی،تاہم اقوام ِمتحدہ  کےامن مشن کی جانب سےتفصیلی بریفنگ نہ دینےپربحث کوملتوی کردیاگیا تھا۔

چین کے امریکی سفیر جانگ جون نے کونسل سے کہا تھاکہ جب امن مشن تفصیلی بریفنگ دینےکےلئے تیارہوں گےتو وہ دوبارہ اجلاس کی درخواست کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر