شام،ادلب میں اتحادی فوج کےفضائی حملے،21 افرادہلاک

ادلب میں شامی اوراتحادی فوج کےفضائی حملےمیں 21 افرادہلاک ہوگئے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی سرکاری فوج اورحکومتی اتحادی روس کےطیاروں نےشمال مغربی علاقےادلب میں فضائی حملےکیے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔
شام میں انسانی حقوق کےنگراں گروپ المرصد نےجمعرات کےروز بتایا ہے کہ ادلب میں شامی حکومت کی فوج اورجنگجو گروپوں کے درمیان تازہ ترین معرکے میں فریقین کے کم از کم 21 ارکان مارے گئے ہیں۔
المرصدکےمطابق جھڑپوں کا سلسلہ بدھ کو آدھی رات کے قریب معرت النعمان شہر کے جنوب میں شروع ہوا۔
شامی ائیرڈیفنس رضاکاروں کے مطابق فضائی حملے ایک سبزی کی مارکیٹ پرکیےگئےجس میں طیاروں نے مارکیٹ پر بیرل بم گرائے جب کہ مارکیٹ سے کچھ دوری پر ورک شاپس اور انڈسٹریل ایریا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
21 innocent people have lost their lives today, and 82 others have been injured, as a result of the regime/Russian terrorist attacks on #Idlib and #Ariha market and many other places in northern #syria. The number of dead will climb as many are critically injured. pic.twitter.com/OSbgkynMz2
— The White Helmets (@SyriaCivilDef) January 15, 2020
اس کےعلاوہ شامی فوج کے ایک گاؤں میں فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جب کہ گزشتہ حملے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
شام میں کام کرنےوالی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کے مطابق فضائی حملوں میں 82 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عرب میڈیا کا کہناہےکہ روس اور ترکی کے درمیان فائر بندی کا نیا معاہدہ شامی تنازع میں مخالفت کو سپورٹ کرتا ہے جو اتوار سے نافذ العمل ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں تشدد برقرار ہے۔
روس اور ترکی دونوں نے معاہدے کی بنیاد پر ادلب میں فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔
ماسکو کے مطابق اس کا اطلاق جمعرات سے ہو گیا جب کہ ترکی کا کہنا ہے کہ فائر بندی اتوار کے روز سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس دسمبر کے بعد سے اب تک تقریبا 3.5 لاکھ افراد جن میں اکثریت کا تعلق ادلب کے جنوبی دیہی علاقوں سے ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News